ہنگو میں ٹارگٹڈ آپریشن‘ 2 اشتہار گرفتار

ہنگو میں ٹارگٹڈ آپریشن‘ 2 اشتہار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگوتھانہ ٹل پولیس کاجرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف ٹارگٹڈاپریشن۔اشتہاری کی گھرمیں موجودگی کی اطلاع پرٹل کیایک مکان پرچھاپے کیدوران اسلام ابادتھانہ شالیمارپولیس کوقتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش اشتہاری گرفتار۔ٹل کیتمام علاقہ جات میں پولیس جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔ایس ایچ اووقاص خان اورکزئی۔تفصیلات کیمطابق ڈی پی اوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ٹل پولیس نے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف ٹارگٹڈاپریشن کرتے ہوئے ایس ایچ اوٹل وقاص خان اورکزئی کی قیادت میں اشتہاری کی گھرمیں موجودگی کی اطلاع پر ٹل کیایک مکان پرچھاپہ لگاکراسلام اباد تھانہ شالیمارپولیس کومطلوب اشتہاری ملزم حافظ قاسم ولدرحمت اللہ کوگرفتارکرلیا۔اشتہاری ملزم کیخلاف تھانہ شالیماراسلام ابادمیں قتل کی ایف ائی اردرج ہے۔پولیس نے زیرحراست ملزم کوتھانہ ٹل منتقل کردیاہے۔ایس ایچ اوٹل وقاص خان اورکزئی کیمطابق تھانہ ٹل کے تمام علاقہ جات میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف بلاتفریق کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔