ڈیرہ میں غیرت کے نام پر 21 سالہ نوجوان قتل

ڈیرہ میں غیرت کے نام پر 21 سالہ نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)درابن کلاں میں باپ بیٹے نے غیرت کے نام پر21سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،تھانہ نواب پنیالہ کی حدود گاں شہبازی میں غلام اکبر نامی شخص ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کلاں میں حبیب اللہ ولدذولفقارقوم سیال سکنہ شامیہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان نظام الدین ولد غلام مصطفی اور اس کے بیٹے فہیم ولد نظام الدین اقوام ڈھولکا سکنائے گاؤں پنجن شاہ نے علاقہ تمن میں میرے بھائی 21سالہ محمد وقار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کے بھائی کے مطابق اس کے مقتول بھائی وقار کی ملزم نظام الدین کی بیٹی کے ساتھ شناسائی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا اور انہوں نے غیرت میں آکر میرے بھائی کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے قاتل باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ادھر تھانہ نواب شہیدپنیالہ کی حدود گاں شہبازی میں غلام اکبرنامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق وجہ عداوت ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے دنوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔