ملک بھر میں کورونا کے375 مریض وینٹی لیٹر پر، پنجاب میں تعداد زیادہ

ملک بھر میں کورونا کے375 مریض وینٹی لیٹر پر، پنجاب میں تعداد زیادہ

  

اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے مجموعی طور پر25ہزار 610 بیڈز مختص کئے گئے ہیں،جن میں 5954 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،ملک بھر میں 1400 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے موجود ہیں،اس وقت 375 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کل 387 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔پنجاب میں 198 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں۔سندھ میں کل 368 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ 79 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔خیبرپختونخوا میں کل 340 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔83 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں بلوچستان میں کل 36 وینٹی لیٹرز ہیں۔اسلام آباد میں 90 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،14 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔ گلگت بلتستان میں 28 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ 1 مریض وینٹی لیٹر پرہے۔ آزادکشمیر میں کل 43 وینٹی لیٹرز ہیں۔ کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے علاوہ ایمرجنسی کے پیش نظربھی وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

وینٹی لیٹر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -