ملک میں کورونا سے مزید 70اموات، حکومت کاوباء سے جاں بحق طبی عملے کیلئے مالی پیکج کا اعلان، لاہورمیں 2ہفتے کے لاک ڈاؤن پر غور، دنیابھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4لاکھ 27ہزار سے تجاوز کرگئی

ملک میں کورونا سے مزید 70اموات، حکومت کاوباء سے جاں بحق طبی عملے کیلئے مالی ...

  

اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور،مظفر آباد،گلگت بلتستان(سٹاف رپورٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2480 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 128361 تک پہنچ گئی۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 890 اور سندھ میں 793 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 632 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 75، اسلام آباد 65، گلگت بلتستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 4856 کیسز اور 70 اموات سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 1919 کیسز اور 49 اموا ت، سندھ 2428 کیسز 17 اموات، اسلام آباد 463 کیسز 3 اموات اور آزاد کشمیر سے 46 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔سندھ سے کورونا کے مزید 2428 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 49256 اور اموت 793 ہوگئیں۔صوبائی ترجمان نے بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1066 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 23113 ہوگئی۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1919 کیسز اور 49 اموات سامنے آئیں ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 47382 اور اموات 890 ہوگئیں۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 9546 ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 463 کیسز اور 3 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 6699 ہوگئی جبکہ 65 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1164 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 46 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 534 ہوگئی اور اموات کی تعداد 10 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 237افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -