بلاول بھٹو زرداری کا سجیلا لغاری سے رابطہ،خیریت دریافت کی

بلاول بھٹو زرداری کا سجیلا لغاری سے رابطہ،خیریت دریافت کی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو کورونا وائرس میں مبتلا رکن سندھ اسمبلی سجیلالغاری کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے بہادری سے کورونا کو شکست دینی ہے۔اس وقت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف خفیہ دشمن کورونا سے جنگ لڑرہے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم ڈاکٹروں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید :

صفحہ اول -