گورنر سندھ سے خیرپور کی شمائلہ اور شہناز لاشاری کی ملاقات

گورنر سندھ سے خیرپور کی شمائلہ اور شہناز لاشاری کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ضلع خیر پور سے تعلق رکھنے والی بہنوں شمائلہ لاشاری اور شہناز لاشاری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے اپنے والد محمد علی لاشاری کے قتل کے دلخراش واقعہ سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا اور انصاف فراہم کرنے اور تحفظ کی درخواست کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں محمد علی لاشاری کے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے اور تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ نے مزید ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔ ملاقات میں شہناز لاشاری نے بتایا کہ دو ملزمان ابھی مفرور ہیں جبکہ متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -