کراچی،لیاری میں گرنے والی عمارت کا تمام ملبہ ہٹا دیا گیا

کراچی،لیاری میں گرنے والی عمارت کا تمام ملبہ ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ دنوں گرنے والی عمارت کا تمام ملبہ ہٹا دیا گیاہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب متاثرہ عمارت کے ملبے سے 22ڈیڈ باڈیز اور 6 زخمی نکالے گئے ہیں جبکہ بلڈنگ کے ملبے سے ملنے والے تمام سامان کو جائے وقوعہ پر سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق جائے حادثہ سے بر آمد شدہ سامان میں نقدی، موبائل فونز، الیکٹرانک آئٹمز، گولڈ اور آرٹیفیشل جیولری مختلف اقسام کی گھریلواشیا، ہینڈ بیگز،لیڈیز اور جینٹس پرس اور دیگرقیمتی اشیا شامل ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملبے کے نیچے سے بر آمد شدہ سامان میں 16لاکھ6 ہزار810روپے کیش جبکہ 327 پرائزبانڈز جن کی مالیت تقریبا 2 لاکھ 67ہزار ہے۔

مزید :

صفحہ اول -