گورنر سندھ کانوشہرو فیروز کے طبی عملہ کیلئے حفاظتی سازوسامان کا عطیہ

گورنر سندھ کانوشہرو فیروز کے طبی عملہ کیلئے حفاظتی سازوسامان کا عطیہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر تعلقہ اسپتال مورو،فیلڈ آئسولیشن سینٹر،ضلع نوشہرو فیروز کے طبی عملہ کے لئے حفاظتی سازوسامان کا عطیہ دیا گیا۔ حفاظتی سازو سامان میں 1500 حفاظتی سوٹس،1000 فیس ماسک اور دو کارٹن ھینڈ سینی ٹائزرز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ نے طبی عملہ کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے یہ سامان بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کی ہدایت پر صوبہ کی مختلف سرکاری اسپتالوں کو پہلے ہی حفاظتی سازو سامان اور ھینڈ سینی ٹائزرز فراہم کئے جاچکے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید ہدایت کی کہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لئے حفاظتی سازو سامان کی جہاں جہاں ضرورت ہو وہاں فوراً بھیجا جائے۔ طبی عملہ نے حفاظتی سازو سامان کی فراہمی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -