واپڈا ملازمین کی تنخواہو ں میں اضافہ کیا جائے،محمد یوسف سومرو

واپڈا ملازمین کی تنخواہو ں میں اضافہ کیا جائے،محمد یوسف سومرو

  

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ڈویژنل زونل چیئرمین محمد یوسف سومرو نے کہا کہ واپڈا ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے، وہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین میرپورخاص کی جانب سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے،تفصیلات کے مطابق چیئرمین محمد یوسف سومرو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے پاکستان میں مزدور ساتھی اپنے جائز حقوق کے لئے مظاہرہ کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ا ور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے واپڈا ملازمین سخت ذہنی دبا کا شکارہیں، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین سکندر مہر نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈیلی ویجز واپڈا ملازمین کو ریگیولر کیا جائیاور انھیں سیفٹی سامان مہیا کیا جائے،اور کم از کم '500,17' تنخواہ کی جائے اور ملازمین کو فوری بونس کی ادائیگی کی جائے- انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا ملازمین سخت گرمی میں اپنی جانوں کی بغیر پرواہ کئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں - انھوں نے وزیر اعظم پاکستان اور آبپاشی وزیر آبپاشی سے پرزور مطالبہ کیا کہ واپڈا ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے اور واپڈا میں نئی بھرتیاں کی جائیں, انھوں نے واپڈا کے ملازمین سے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں, ملک میں کورونا جیسے موزی مرض سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں

مزید :

صفحہ آخر -