سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کے طلبہ کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کے طلبہ کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کے طلبہ کے بڑی تعداد نے مقامی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسیں بند کی جائیں اورسمسٹر کی فیسیں معاف کی جائیں، سندھ یونیورسٹی میرپورخاص سمیت سندھ یونیورسٹی جامشورو کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے، انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہونے ان کے رہنما محمد سعد اور دیگر نے کہا کہ آن لائن کلاسز بند کی جائیں کیونکہ پچاس فیصد غریب لوگوں کے بچے زیر تعلیم ہیں وہ اینڈرائیڈ فون خرید نہیں سکتے جس کی وجہ سے آن لائن کلاس اٹینڈ نہیں کرسکتے لہذا یہ کلاسیں بند کی جائی اور ان کی سیمسٹر فیس جوکہ پچیس ہزار روپے ہے معاف کیے جائیں اور ان کے کیمپس سمیت سندھ یونیورسٹی کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ نہیں کرسکتی تو تمام طلبہ و طالبات کو پروموٹ کرکے اگلی کلاسز میں بھیج دیا جائے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں حکومت لاک ڈان لگانے پر مجبور ہوگئی، جس کے تحت لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے اور لوگ معاشی مسائل کا شکار ہوگئے لہذا اس صور ت میں غریب طلبہ و طالبات اپنے سمسٹر کی بھاری فیسیں ادا نہیں کرسکتے اور وہ فیسیں حکومت معاف کردے تاکہ غریب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی پریشانی کم ہوسکے، انہوں نے مطالبہ کہا کہ ہمارے مطالبات منظور کیے جائیں اور تعلیمی سلسلے کو ایس او پیز کے تحت بحال کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -