بوریوالہ، مزدار اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق، 2زخمی 

بوریوالہ، مزدار اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق، 2زخمی 

  

بورے والا، گگومنڈی(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)عارف والا روڈ پر مزدا اور کار میں خوفناک تصادم، حادثے میں میاں بیوی،انکے ایک بچے اور دو بھانجوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق،دو بچے شدید زخمی،دونوں کی حالت نازک بیاں کی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی اڈا مانا موڑ عارف والا روڈ پر تیز رفتار مزدا منی ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں کار سوار مقامی تاجر مرزا محمد ارشاد،اسکی بیوی رضوانہ بی بی،ایک بیٹے محمد اویس اور دو بھانجوں عبد اللہ اور عبدالرحمان سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بدقسمت تاجر کا ایک کمسن بیٹا رضا اور بھانجا ارشاد  شدید زخمی ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 13 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں دونوں زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیابدقسمت فیملی پاکپتن میں ایک فوتیدگی میں شرکت کے بعد واپس بورے والا آ رہی تھی حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو کار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا مزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا واضح رہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مقامی تاجر مرزا ارشاد معروف اسٹیٹ ڈویلپر مرزا خالد محمود کے بھائی تھے حادثہ کے بعد جب 5 نعشیں ایک ہی خاندان کے گھروں میں پہنچیں تو علاقہ میں کہرام برپا تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -