ہسپتالوں میں کورونا کیخلاف اقدامات عمل میں لائے گئے،اجمل وزیر

ہسپتالوں میں کورونا کیخلاف اقدامات عمل میں لائے گئے،اجمل وزیر

  

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایات کے مطابق صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں کورونا استعداد بڑھانے کے علاوہ چارسدہ ہیڈ کوارٹر اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بھی آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈنسی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ صوبے میں ٹڈی دل کے خاتمے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ سول سیکرٹریٹ اطلاع سیل میں میڈیا کو صوبے کے ہسپتالوں کی استعداد کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں 20 آئی سی یو بیڈز اور 50 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مزید 17 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپیڈینسی یونٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ اجمل وزیر نے انسداد ٹڈی دل کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ صوبے کے 15 اضلاع میں محکمہ زراعت، ریلیف، آبپاشی، پاک آرمی سمیت ریسکیو 1122 اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ 24/7 الرٹ ہیں۔

اجمل خان وزیر

مزید :

صفحہ آخر -