ملک میں کورونا کی وباء پھیل گئی، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، عبدالقدیر اعوان

ملک میں کورونا کی وباء پھیل گئی، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ صاحب اختیار ہونا اور بحیثیت حکمران حکومت کرنا بہت اچھا نظرآتا ہے لیکن اگر اس کے دوسرے پہلو کو دیکھیں کہ ہر ایک نے اللہ کریم کو جواب دہ ہونا ہے اور جتنا جس کے پاس اختیار ہو گا اتنے لوگوں کا جواب بھی اس کو دینا ہو گا۔وہ وقت اپنے سامنے رکھ کر ملک میں اصلاحات لائی جائیں مضبوط حکمت عملی ترتیب دے کر عوام الناس کو آسانیاں مہیا کریں ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روزجمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وبائی مرض کورونا بہت زیادہ پھیل گیا ہے اس لیے ہر فرد ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے جہاں احتیاطی تدابیر اختیار کرے وہاں اگر کوئی اس وبا میں مبتلا ہو جائے تو اسے چاہیے کہ خود کو اپنے گھر میں ہی علیحد ہ کر لے جہاں اسکے اہل خا نہ اس کا خیال رکھیں کیونکہ ہسپتالوں میں اب جگہ نہیں رہی ہے۔اور بحیثیت مجموعی اس بحث سے بھی نکل آئیں کہ یہ حکومت کی غلطی ہے یا کسی ادارے کی غلط حکمت عملی ہے۔بلکہ اپنوں کے لیے اپنے ملک کے لیے اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں اس بات کو ذہن سے نکال کر کہ میرے کرنے سے کیا ہو گا۔ابابیل کے تین پتھر دو پنجوں میں اور ایک چونچ میں صرف حکم کی تعمیل ہو رہی تھی نتائج اللہ کریم مرتب فرما رہے تھے کہ اُن پتھروں سے نتیجہ کیا نکلے گا اس میں ابابیل کا کوئی دخل نہیں۔اسی طرح ہم مکلف ہیں اپنے حصے کا کردار ادا کریں نتائج اللہ کریم کے دستِ قدرت میں ہیں۔ہمیں چاہیے کہ خود کا محاسبہ کریں اپنے آپ کوآئینہ میں دیکھیں اپنے اعمال دیکھیں،مقابلے چھوڑ دیں بڑے بڑے لوگ آئے اور چلے گئے جتنی فرصت تھی بسر کی اور دنیا سے چلے گئے یہ وقت بھی گزر جانا ہے اخر میں انہوں نے تمام مسلم اُمہ کے لیئے اجتماعی دعا کی

مزید :

صفحہ اول -