سفارت خانہ پاکستان کے خلاف بےبنیاد مہم نے سنجیدہ حلقوں کو متاثر کیا ہے: مسلم لیگی رہنما شیخ سعید احمد

سفارت خانہ پاکستان کے خلاف بےبنیاد مہم نے سنجیدہ حلقوں کو متاثر کیا ہے: مسلم ...
سفارت خانہ پاکستان کے خلاف بےبنیاد مہم نے سنجیدہ حلقوں کو متاثر کیا ہے: مسلم لیگی رہنما شیخ سعید احمد

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں لیگی عہدیداروں نے شرکت کی اور کورونا وائرس سے متعلق موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر شیخ سعید کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں لیگی عہدیداروں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور سعودی عرب سمیت دیگر ایسے وہ تمام ممالک جنھوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے بروقت اور اچھے اقدامات کئے وہاں وباء سے بہت کم جانی نقصان ہوا ہے اور ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں جنھوں نے غیر ملکی شہریوں کو بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تحفظ فراہم کیا جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے یقینی طور پر پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر دیارِ غیر میں مخیر حضرات اور مختلف اداروں سمیت سعودی گورنمنٹ کے اداروں کی جانب سے غیر ملکی افراد کو راشن پہنچانے کا عمل جاری رہا.

مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر شیخ سعید نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے علاج معالجے کی سہولیات بھی بلاتفریق پہنچائی جا رہی ہیں تاہم ضروری ہے کہ ہم وباء کی سنگین صورتحال کو سمجھیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں اپنے ملک کی عزت سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے مگر کچھ افراد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اسکا خیال نہیں رکھا گیا مشکل کے دور کو سمجھنے اور صبر و تحمل کے ساتھ گزارنے کی ضرورت تھی، مگر ایسا نہیں کیا گیا جس سے مسائل نے جنم لیا ہے اور سنسنی خیزی میں اضافہ ہوا ہے.

شیخ سعید نے مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستان اور سفیرِ پاکستان کے خلاف بےبنیاد مہم نے سنجیدہ حلقوں کو متاثر کیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان تمام مخیر کاروباری شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ ملکر لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں کردار نبھایا، ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب میں مقیم افراد کے ساتھ پاکستانی حکومت زیادتی کی مرتکب ہو رہی یے اور یہاں بسنے والے افراد کو جانتے بوجھتے ہوئے نظر انداز کر رہی ہے حکومت کو چاہئیے تھا کہ وہ پاکستانیوں کو واپسی کے بروقت انتظامات کرتی اور زیادہ سے زیادہ فلائٹس کے ذریعے لوگوں کو واپس لے جایا جاتا، اب دن با دن وطن واپس جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے مگر پی ٹی آئی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اپنا سارا غصہ سفارت خانہ پاکستان پر نکال رہے ہیں.

مسلم لیگ ن کے اجلاس سے دیگر لیگی عہدیداروں میں عدنان اقبال بٹ، مخدوم امین تاجر، محمود احمد باجوہ، فیض ابو طیب، چوہدری فریاد، وقار نسیم وامق اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -