ڈاکٹر انیتا زیدی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صنفی امتیاز شعبے کی صدر مقرر

ڈاکٹر انیتا زیدی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صنفی امتیاز شعبے کی صدر مقرر
ڈاکٹر انیتا زیدی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صنفی امتیاز شعبے کی صدر مقرر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ڈاکٹر انیتا زیدی کو بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے صنفی امتیاز شعبے کا صدر مقرر کردیا گیا،جس کے بعد وہ اس فاونڈیشن کے ایگزیکٹو لیڈر شپ ٹیم کا حصہ ہیں اور اس کے چھ صدور میں شامل ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر انیتا زیدی بل گیٹس فاؤنڈیشن میں ویکسین ڈویلپمنٹ اورڈائیریل ڈیزیز پروگرام کی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔

انیتا زیدی نے اپنی میڈیکل کی ڈگری آغا خان یونیورسٹی سے لی، اس کے بعد بچوں کے امراض میں ٹریننگ اور فیلو شپ کےلئے ڈیوک یونیورسٹی نارتھ کیرولائنا گئیں۔

کراچی میں ماہی گیروں کے بچوں کی زندگیاں بچانے کےلئے کام کرنے پر ڈاکٹر انیتا کو 10 لاکھ ڈالر کا کیپلو چلڈرن انعام ملا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی شخصیت تھیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -