گلگت ایئرپرٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے لینڈنگ  گیئر کا بولٹ نکل گیا

گلگت ایئرپرٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے لینڈنگ  گیئر کا بولٹ نکل گیا
گلگت ایئرپرٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے لینڈنگ  گیئر کا بولٹ نکل گیا

  

گلگلت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی کے 605کے لینڈنگ گیئرکا بولٹ  نکل گیا۔ یہ بات گزشتہ روز اس وقت سامنے آئی جب طیارے کواسی دن گلگت سے واپس اسلام آباد جانا تھااے آر وائی نیوز کے مطابق طیارہ اسلام آباد سے گلگت پہنچا تھا,  طیارے کے لینڈنگ گیئر کے بولٹ اس پر موجود ہی نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق جو بھی طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈکرتا ہے اوردوبارہ اڑان بھرنے سے قبل اس کا مکمل معائنہ کیاجاتا ہے۔جیسے ہی ایوی ایشن کے حکام معائنے کے لیے پہنچے انہیں وہاں لینڈنگ گیئر  کاایک بولٹ پڑا ہوا ملا تھا۔ جس پر فوری طور پرایوی ایشن کے انجینیرز کو طلب کیا گیا جنہوں نے طیارے کا مکمل معائنہ کیا۔ 

خیال رہے اسی ماہ میں دس جون کو ہی ریاض سے آنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کو کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی,شیڈول کے مطابق ریاض سے اڑنے والی پرواز کو ملتان میں لینڈ کرنا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے دروازے کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا جو مکمل طور پر بند نہیں ہورہا تھا اس لیے وہاں اتارنا پڑا۔

اس صورتحال پر مسافروں نے اس طیارے پر کراچی سے آگے جانے سے انکار کردیا۔اور مطالبہ کیاکہ ان کے لیے نئے طیارے کا بندوبست کیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -گلگت بلتستان -