کورونا وائرس کے علاج کیلئے ایکٹیمرا انجکشن کاٹرائل شروع،9 ہسپتالوں کوانجکشن کی پہلی کھیپ بھجوادی گئی

کورونا وائرس کے علاج کیلئے ایکٹیمرا انجکشن کاٹرائل شروع،9 ہسپتالوں کوانجکشن ...
کورونا وائرس کے علاج کیلئے ایکٹیمرا انجکشن کاٹرائل شروع،9 ہسپتالوں کوانجکشن کی پہلی کھیپ بھجوادی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے علاج کیلئے ایکٹیمرا انجکشن کاٹرائل شروع کردیاگیا،ابتدائی طور پر ہسپتالوں کو 115 مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے ٹرائل کی منظوری دی گئی ہے،ٹرائل کیلئے 9 ہسپتالوں کو ایکٹیمرا انجکشن کی پہلی کھیپ بھجوادی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میو،جنرل ،پی کے ایل آئی اور سروسز ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں پر ٹرائل کیا جائے گا،جناح اورگنگارام ہسپتال میں مریضوں پر بطور ٹرائل ڈرگ ایکٹیمرا استعمال کیا جائے گا،راولپنڈی ،فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اورنشتر ہسپتال ملتان کو بھی انجکشن بھیجے جائینگے ،میوہسپتال میں زیرعلاج 15 مریضوں کیلئے 50 انجکشن بھجوائے گئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -