کورونا کو کمائی کا ذریعہ بنانے والے نجی ہسپتالوں کو انتظامیہ نے خبردار کردیا، کارروائی کا اعلان

کورونا کو کمائی کا ذریعہ بنانے والے نجی ہسپتالوں کو انتظامیہ نے خبردار ...
کورونا کو کمائی کا ذریعہ بنانے والے نجی ہسپتالوں کو انتظامیہ نے خبردار کردیا، کارروائی کا اعلان

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا مریضوں سے زائد چارج وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تمام نجی ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا مریضوں سے وصول کیے جانے والے چارجز کو اپنی ویب سائٹ پہ اپ لوڈ کریں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق تمام نجی ہسپتال اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں سے وصول کی جانے والی فیس کو پبلک کریں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام نجی ہسپتالوں کی انسپکشن شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دو دن قبل دو علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز مزید علاقے کو سیل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی لاک ڈاو¿ن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں اس وقت اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد چھ ہزار ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -