اداکارہ عائشہ ثناءکیخلاف مقدمہ درج ، اداکارہ روپوش

اداکارہ عائشہ ثناءکیخلاف مقدمہ درج ، اداکارہ روپوش
اداکارہ عائشہ ثناءکیخلاف مقدمہ درج ، اداکارہ روپوش

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ادکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناءکےخلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج ہو گیا لیکن 15 دن گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ کیا جاسکا۔تھانہ ڈیفنس بی میں میاں محمد علی معین نے27 مئی کو ادکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناءکےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ عائشہ نے انہیں 20 لاکھ مالیت کا چیک دیا جو بائونس ہوگیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق مقدمہ 15 روز قبل درج ہوا، اسی دن سے ملزمہ روپوش ہے، ملزمہ شامل تفتیش ہوئی ہے اورنہ ہی اس نےضمانت کروائی ہے۔

مزید :

تفریح -