امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی

امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل ...
امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی۔


سنتھیارچی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ رحمان ملک کاای سی ایل میں نام ڈلوانے میں بڑااثررسوخ ہے،حکام سے درخواست ہے معاملہ حل ہونے تک رحمان ملک کانام ای سی ایل میں ڈالاجائے،امریکی خاتون صحافی کاکہنا ہے کہ میں کہیں نہیں جا رہی۔
واضح رہے کہ امریکی خاتون نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کاالزام عائد کیا ہے جس پر پی پی رہنما نے امریکی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا،رحمان ملک پہلے ہی سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔