سی ٹی ڈی نے راولپنڈی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی
سی ٹی ڈی نے راولپنڈی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی دھماکہ کوئلہ سینٹر چوک صدر بازار میں 8 بجکر 43 منٹ پر ہوا جس میں آفرین نامی شخص جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں آئی ای ڈی مواد استعمال کیا گیا جو ایک الیکٹرک پول کے قریب نصب کیا گیا، بارودی مواد کی بھاری مقدار استعمال کی گئی تاہم بال بیئرنگ استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے جب کہ دھماکے کی جگہ پر گڑھا بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ دھماکے سے پھلوں کی 2 ریڑھیاں اور 2 موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -