ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے،جون کے دوسرے ہفتے میں بھی مہنگائی کا سلسلہ کم نہ ہو سکا۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ،دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 4 روپے فی کلو اضافہ ہوا ،ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 16 روپے کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 4 روپے مہنگے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اڑھائی روپے مہنگا ہوا ،ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایک ہفتے کے دوران دال ماش، چاول، ماچس اورمصالحہ جات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 26 روپے فی کلو سستا ہوگیا ،ایک ہفتے کے دوران کیلا فی درجن 7 روپے سستا ہوا ،ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی ریکارڈکی گئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران دال مسور، دال مونگ ،جلانے کی لکڑی اور لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ایک ہفتے کے دوران بناسپتی چاول ،بریڈ ،چائے کی پتی سمیت 22اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔