مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری،مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری،مزید 4کشمیری نوجوانوں ...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری،مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،قابض فوج نے مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کو ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیاگیا،کے ایم ایس کے مطابق ضلع کلگام میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے،قابض انتظامیہ نے ضلع کلگام کی داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا،کلگام سمیت دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -