کوروناسے جکڑی معیشت میں اس سے بہتربجٹ نہیں دیاجاسکتا،میاں اسلم اقبال

کوروناسے جکڑی معیشت میں اس سے بہتربجٹ نہیں دیاجاسکتا،میاں اسلم اقبال
کوروناسے جکڑی معیشت میں اس سے بہتربجٹ نہیں دیاجاسکتا،میاں اسلم اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ کوروناسے جکڑی معیشت میں اس سے بہتربجٹ نہیں دیاجاسکتا،مشکل حالات میں ٹیکس فری بجٹ معاشی ٹیم کاشاندارکارنامہ ہے،اپوزیشن کوعوام دوست اورٹیکس فری بجٹ ہضم نہیں ہورہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بجٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کوروناسے جکڑی معیشت میں اس سے بہتربجٹ نہیں دیاجاسکتا،کمزورطبقات کوریلیف فراہمی کیلئے مو¿ثراقدامات تجویزکیے ہیں،انہوں نے کہاکہ صنعت کاپہیہ گھومے گاتوروزگار کے مواقع بڑھیں گے،وفاقی حکومت نے ٹیکس فری اورعوام دوست بجٹ دیا۔

میاں اسلم اقبال نے کہاہےکہ مشکل حالات میں ٹیکس فری بجٹ معاشی ٹیم کاشاندارکارنامہ ہے،اپوزیشن کوعوام دوست اورٹیکس فری بجٹ ہضم نہیں ہورہا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -