کورونا وائرس کیلئے بجٹ میں کتنی رقم رکھی گئی اور وہ کہاں خرچ کی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کیلئے بجٹ میں کتنی رقم رکھی گئی اور وہ کہاں خرچ کی جائے گی؟ ...
کورونا وائرس کیلئے بجٹ میں کتنی رقم رکھی گئی اور وہ کہاں خرچ کی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کیلئے بجٹ میں کتنی رقم رکھی گئی اور وہ کہاں خرچ کی جائے گی؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے 12 سو ارب روپےسے زائدکے پیکج کی منظوری دی گئی ہے، مجموعی طورپر کورونا وائرس کے حوالے سے 875ارب روپےکی رقم وفاقی بجٹ میں رکھی گئی، طبی آلات کی خریداری کیلئے 71 ارب، غریب خاندانوں کیلئے 150 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایمرجنسی فنڈ کے لیے 100 ارب مختص کیے گئے ہیں، کورونا صورتحال میں خصوصی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حماد اظہر نے بتایا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ای گورننس کےذریعے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیارپلان کیلئے 1 ارب سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے لئے 72 کھرب 94 ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے ٹیکس فری اور سہولت پر مبنی بجٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر حماد اظہر نے جمعہ کی شام قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویزپیش کیں۔

وفاقی وزیر نے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقوں کی امداد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس مقصد کے لئے ایک مخصوص نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو نئے تشکیل کردہ غربت کے خاتمے اور سماجی سکیورٹی ڈویژن میں ضم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے لئے بجٹ موجودہ 187 ارب روپے سے بڑھا کر 208 ارب روپے کیا گیا ہے۔ توانائی، خوراک اور دیگر شعبوں میں اعانت کی فراہمی کیلئے 179 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

کورونا وائرس کے باعث صحت کے شعبے میں درپیش چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا اور دیگر ناگہانی آفات کے منفی اثرات سے بچنے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ستر ارب روپے مالیت کا خصوصی ترقیاتی پروگرام وضع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے اداروں کی استعداد بڑھانے اور صحت سے متعلقہ ساز و سامان کی تیاری میں اضافے کے لئے 20 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔