آشیانہ ریفرنس :شہبازشریف کیخلاف گواہوں کے بیانات پر وکلا بحث کیلئے طلب

آشیانہ ریفرنس :شہبازشریف کیخلاف گواہوں کے بیانات پر وکلا بحث کیلئے طلب
آشیانہ ریفرنس :شہبازشریف کیخلاف گواہوں کے بیانات پر وکلا بحث کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں شہبازشریف کےخلاف گواہوں کے بیانات پروکلاکو بحث کےلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے گزشتہ سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا،حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ لاہوربار کی ہڑتال کے باعث جرح نہیں کر سکتے ،وکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ،ملزمان کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکو منظورکیاجاتاہے،ملزمان کےخلاف شہادت قلمبند کروانے والے گواہ آئندہ سماعت پرپیش ہوں،عدالت نے کہا کہ شہباز شریف سمیت دیگرملزمان کے وکلا گواہوں پراپنی بحث مکمل کریں،احتساب عدالت لاہورمیں آشیانہ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت 16 جون کوہوگی۔