حکومت نے مجموعی ٹیکس اہداف میں 30 فیصد اضافہ کردیا

حکومت نے مجموعی ٹیکس اہداف میں 30 فیصد اضافہ کردیا
حکومت نے مجموعی ٹیکس اہداف میں 30 فیصد اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے مالی سال 21-2020ءکے لیے ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں 27 فیصد اور مجموعی ٹیکس اہداف میں 30 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 4 ہزار 963 ارب روپے اور مجموعی ٹیکس ہدف 5 ہزار 464 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کے بلاواسطہ ٹیکسوں کا ہدف 26 فیصد اضافے سے 2 ہزار 43 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کے تحت بلاواسطہ ٹیکسوں کا ہدف 28 فیصد اضافے سے 2 ہزار 920 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔
بلاواسطہ ٹیکسوں میں کسٹم ڈیوٹی کا ہدف 17 فیصد اضافے سے 640 ارب روپے، سیلز ٹیکس کا ہدف 34 فیصد اضافے سے 1 ہزار 919 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 16 فیصد اضافے سے 361 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مجموعی ٹیکسوں کا ہدف 27 فیصد اضافے سے 4 ہزار 963 ارب روپے رکھا گیا ہے۔