وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کل سے لاہور کے دورے پر ہیں، شیڈول کے مطابق وہ آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں لاہور کے مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی تجویز زیر بحث آئے گی۔

وزیر اعظم کو صوبائی بجٹ اور انسداد کورونا اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں وزرا کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی، وزیر اعظم عمران خان گورنر چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے سہولیات پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا، انسداد کورونا کےلئے ایس او پیز پر کتنا عمل ہو رہا ہے، وزیر اعظم کو آگاہی دی جائے گی۔دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاو¿س میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -