سعودی عرب میں کورونا نے ایک نرس کی بھی جان لے لی

سعودی عرب میں کورونا نے ایک نرس کی بھی جان لے لی
سعودی عرب میں کورونا نے ایک نرس کی بھی جان لے لی

  

جدہ (ویب ڈیسک) مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایک سعودی نرس انتقال کرگئی ہے ، اس سے پہلے تین پاکستانی ڈاکٹروں سمیت سعودی عرب میں چار ڈاکٹر انتقال کر چکے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق مدینہ کے اہود ہسپتال میں کام کرنیوالی نجود الخیبری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور بعد میں اسی وبا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، اس سلسلے میں سعودی نرسز ایسوسی ایشن نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں متاثرہ فیملی کیساتھ اظہار تعزیت کیاگیا۔

سعودی سوشل میڈیا پر “ نرس نجود الخیبری” کے ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ان کو سراہ رہے ہیں، اور ان کی فیملی کیساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -