بائیکس اور موٹر سائیکل رکشہ لینے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

بائیکس اور موٹر سائیکل رکشہ لینے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی
بائیکس اور موٹر سائیکل رکشہ لینے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائیکس اور موٹر سائیکل رکشہ لینے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی۔ حکومت نےدو سو سی سی تک کی موٹر سائیکلز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کریا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتےہوئےحماد اظہر نےبتایا کہ آٹورکشہ، موٹرسائیکل رکشہ اور200سی سی تک کی موٹرسائیکلوں پر ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے کہا کہ جیسا کہ تمام بینکوں کے پاس مختلف افراد کو وصول ہونے والے منافع پر ٹیکس کاٹنے کا نظام موجود نہیں اس لئے ان پر 15فیصد کا یکساں ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص اداروں کو شرائط و ضوابط کے ساتھ دیئے جانے والے عطیات پر استثنیٰ دینے کی تجویز ہے تاکہ ان کی نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

حماداظہر نے کہا کہ غیرمنقولہ جائیداد کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی مدت موجودہ پانچ سال سے کم کر کے چار سال کرنے کی تجویز ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -