2ماہ بعد کورونا کے نئے کیسز،چینی دارالحکومت میں ایک بار پھرمارکیٹیں اور سکول بندلیکن کتنے کیسز سامنے آئے؟

2ماہ بعد کورونا کے نئے کیسز،چینی دارالحکومت میں ایک بار پھرمارکیٹیں اور سکول ...
2ماہ بعد کورونا کے نئے کیسز،چینی دارالحکومت میں ایک بار پھرمارکیٹیں اور سکول بندلیکن کتنے کیسز سامنے آئے؟

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزارت صحت کے حکام کےمطابق چینی دارالحکومت میں مسلسل دوسرے روز کوروناوائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد شہر کی متعدد مارکیٹوں اور اسکولوں کو ایک بار پھر بند کردیا گیاہے۔

رپورٹس کے مطابق دو روز میں چینی دارالحکومت میں 11نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد حکومت نے فوری ایکشن لیا اور 6ہول سیل مارکیٹس اور علاقہ کے تمام اسکولوں کو بندکرنے کے احکامات جاری کیے۔

چینی محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کو کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آئےاور دونوں افراد گوشت پر تحقیق کرنے والے ایک سنٹر پر کام کرتے ہیں۔

متاثرہ افراد کی عمریں 25اور 37برس بتائی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق دونوں متاثرہ افراد نہ تو کبھی بیرون ملک گئےنہ ہی پہلے سےمتاثرہ کسی شخص سے ملے ہیں۔مزید یہ کہ دو دنوں میں سامنے آنے والے گیارہ کیسز میں 6مقامی طورپر منتقل ہوئے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -