آئسو لیشن وارڈ کی کھڑکی توڑ کر کورونا میں مبتلا 2 پاکستانی قیدی فرار

آئسو لیشن وارڈ کی کھڑکی توڑ کر کورونا میں مبتلا 2 پاکستانی قیدی فرار
آئسو لیشن وارڈ کی کھڑکی توڑ کر کورونا میں مبتلا 2 پاکستانی قیدی فرار

  

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے دومریض آئسولیشن وارڈ کی کھڑکی توڑ کر فرارہوگئے۔ دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق دونوں مریض چاندکامیڈیکل کالج ہسپتال کی پہلی منزل پر قائم آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کیے ہوئے تھے تاہم وارڈ کی ایک کھڑکی توڑی اورفرار ہوگئے۔

رات گئے مریضوں نے بستر پر بچھی چادروں کی رسی بنائی اور ان کی مدد سے کھڑکی سے نیچے زمین پر اتر ے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سنٹرل جیل سے نکال کر یہاں ہسپتال میں منتقل کیے گئےتھے۔

رپورٹ کے مطابق فرار ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق گوپانگ برادری سے بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرے کا تعلق سولنگی خاندان سے تھا۔دونوں بادھا اور رادھن کےرہائشی تھے۔

خیال رہے لاڑکانہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔زیادہ تر کیسز مقامی منتقلی کے ہیں ، گزشتہ روز لاڑکانہ میں مزید 78مریض سامنے آئے جس کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1061 ہوگئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -کورونا وائرس -