وزیر اعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر چودھری سرور سے الگ الگ ملاقاتیں

وزیر اعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر چودھری سرور سے الگ الگ ...
وزیر اعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر چودھری سرور سے الگ الگ ملاقاتیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراورگورنر چودھری محمدسرورسے الگ الگ ملاقاتیں کی جس میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورموجودہ صورتحال پربھی گفتگوہوئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی وزرا بھی وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم کورونا ریلیف فورس سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر اعظم پنجاب کی کورونا کیبیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔

ٹڈی دل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو گا، اجلاس میں ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -