ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا

ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا
ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا، ایئر بلیو نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایربلیو کی پہلی پرواز پی اے 200 کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی، ابتدائی طور پر کراچی سے لاہور، اسلام آباد کے درمیان روزانہ 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اگلے مرحلے میں کراچی سے ملتان اور پشاور کے درمیان پروازوں کا آغاز ہوگا۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بلیو کے عارضی طور پر گراؤنڈ طیاروں کی ازسرنو چیکنگ کی گئی۔ترجمان ایئر بلیو کا کہنا ہے کہ پروازوں پر مسافروں اور فضائی عملہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اندرون ملک پروازوں پر سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جاری ٹریول ایڈوائزری سے مسافروں کو مکمل آگاہی دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا تھا۔ایئر بلیو کے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے اور سرین ایئرلائن فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -