بھاشا ڈیم سمیت مختلف ڈیمز کیلئے 69ارب روپے مختص، بجلی منصوبوں پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟ حماد اظہر نے اعلان کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراقتصادی امورحماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ بھاشا ڈیم سمیت مختلف ڈیمز کیلئے 69ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بجلی اور توانائی منصوبوں کیلئے 80ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی کے شدید بحران کا شکار ہے،رواں برس حکومت پانی سے متعلق منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بجلی وتوانائی منصوبوں کیلئے بجٹ میں 69 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ان منصوبوں سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ تیس ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی توسیعی منصوبوں اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کا نظام بہتر بنانے اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کی طرف مرکوز ہے۔
اسپیشل اکنامک زونز کو بجلی کی فراہمی کے منصوبوں اور غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کی خاطر خواہ مالی وسائل رکھے گئے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت نے 80 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ ان فنڈز کو خاص طور پر بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔