شہبازشریف کوترجمان چینی وزارت خارجہ لاوجیان ژاوکاٹیلی فون، علاج سے متعلق تعاون کی پیشکش

شہبازشریف کوترجمان چینی وزارت خارجہ لاوجیان ژاوکاٹیلی فون، علاج سے متعلق ...
شہبازشریف کوترجمان چینی وزارت خارجہ لاوجیان ژاوکاٹیلی فون، علاج سے متعلق تعاون کی پیشکش

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ترجمان چینی وزارت خارجہ لاﺅجیان ژاونے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،چینی حکومت کی طرف سے شہبازشریف کے علاج سے متعلق تعاون کی پیشکش کی ہے۔لاﺅجیان ژاوَنے شہبازشریف کی جلدصحت یابی کےلئے نیک تمناوں کااظہارکیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف نے علاج کی پیشکش کرنے پرچینی حکام سے اظہار تشکرکیا،قائد حزب اختلاف کاکہنا ہے کہ چینی حکام کی طرف سے علاج کی پیشکش دونوں ملکوں میں محبت کامظہرہے،چین کی یہ محبت،احساس اوروابستگی میرے لئے ہمیشہ سرمایہ افتخارہے۔

واضح ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور کورونا کے باعث کورنٹائن میں ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -