لاہور میں پولیس کا ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈائون برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور میں پولیس کا ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈائون برقرار رکھنے کا اعلان
لاہور میں پولیس کا ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈائون برقرار رکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبر نگار) سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ہفتے اور اتوار کو لاک داﺅن برقرار رہے گا،اس دوران شہر کی تمام مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایک ہفتے کے دوران 373 مقدمات درج کئے جبکہ کورونا ایس حاو پیز کی خلاف ورزی پر 01 ہزار 584 دکانیں سیل کیا گیا، ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈویژنل افسران شہر بھر میں 806 مارکیٹس میں 21 ہزار 704 دکانوں کو چیک کیا۔معمولی خلاف ورزی پر 9 ہزار 369 دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کورونا وباءسے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایاجارہا ہے،حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن عناصرکو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباءسے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ آج بھر شہر بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔