کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیاجائے،وزیراعظم کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیاجائے،وزیراعظم کی ہدایت
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیاجائے،وزیراعظم کی ہدایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیاجائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں خصوصی اجلاس ہوا،لاہورسمیت پنجاب میں کوروناکے بڑھتے کیسزروکنے کیلئے خصوصی اقدامات کافیصلہ کیاگیا،وزیراعظم نے لاہورمیں کوروناایس اوپیزکی پابندیاں مزیدسخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیاجائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کوماسک،سماجی فاصلہ ودیگراحتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کرناہوگا، اپوزیشن کاکام صرف تنقیدکرناہے ہم گھبرانے والے نہیں،وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کوبہت سی مشکلات کاسامناہے،اس کے باوجودحالات کنٹرول میں ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ عثمان بزدارپنجاب کواچھے اندازمیں چلارہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -