کورونا وائرس نے راولپنڈی میں ن لیگی رہنما اکمل مرزا کی جان لے لی

کورونا وائرس نے راولپنڈی میں ن لیگی رہنما اکمل مرزا کی جان لے لی
کورونا وائرس نے راولپنڈی میں ن لیگی رہنما اکمل مرزا کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جناب محمد اکمل مرزا کورونا کے باعث آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔اکمل مرزا بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ان کے انتقال پر مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل     نے اپنے بیان میں کہا کہ "پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اکمل مرزاکی کوروناسے وفات پردکھ اورصدمےکا اظہار کیا،  اکمل مرزا انتہائی نفیس اورعوام کی خدمت کرنے والی فعال اور متحرک شخصیت تھے، پارٹی، جمہوریت اور عوام کےلیے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

ان کے انتقال پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لکھا "پی ایم ایل(ن)راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات بھائی اکمل مرزا کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔ وہ اچھے انسان،مخلص، محنتی اور نظریاتی لیگی تھے۔ ان کے جانے سے پارٹی میں پیدا ہونے والا خلاءبھرنا ممکن نہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین"

واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کئی رہنما اب تک کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔