پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا، ٹیسٹ میچز کب ہوں گے اور ٹی 20 کب کھیلے جائیں گے؟ آپ بھی جانئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا، ٹیسٹ میچز کب ...
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا، ٹیسٹ میچز کب ہوں گے اور ٹی 20 کب کھیلے جائیں گے؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان 5 اگست سے یکم ستمبر تک تین ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ نے 26 سے 29 جون تک پرائیویٹ جیٹ کا انتظام کیا ہے، 26 جون کو جیٹ طیارہ قومی ٹیم کو لینے لاہور پہنچے گا، گرین شرٹس 27 اور 28 جون کی درمیانی رات انگلینڈ روانہ ہو گی اور برمنگھم میں 14 روز کا قرنطینہ اختیار کرنے کے بعد پریکٹس کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی، ٹی 20 سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے سفری انتظامات پر 5 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت متوقع ہے، جبکہ بند دروازوں میں کھیلی جانے والی اس سیریز سے میزبان بورڈ کو 70 سے 75 ملین پاونڈز ٹی وی رائٹس کی مد میں ملیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، میزبان بورڈ کے ساتھ جلد ٹیلی کانفرنس ہوگی جس میں دورے کی تمام تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی، اور اگلے ہفتے سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -