مصر میں ایک سفاک شخص نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں سمیت 5 افراددکوذبح کردیا لیکن دیگر دولوگ کون تھے؟ افسوسناک خبر

مصر میں ایک سفاک شخص نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں سمیت 5 افراددکوذبح کردیا لیکن ...
مصر میں ایک سفاک شخص نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں سمیت 5 افراددکوذبح کردیا لیکن دیگر دولوگ کون تھے؟ افسوسناک خبر

  

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر میں ایک سفاک شخص نے اپنی بیوی اور دو کم سن بچیوں سمیت پانچ افراد کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق واقعہ اسماعیلیہ گورنری کے القنطریہ شہر میں پیش آیا ہے جہاں قاتل نے مقتولین پر چاقوکےوار کیے اور   سفاکانہ انداز سے قتل کیا۔ مقتولین میں قتل کی بیوی ، دو بیٹیاں بھائی اور بھاوج شامل ہیں۔

تنبیہ: اس خبر میں کچھ جملے قارئین کے لیے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو کا کہنا ہےکہ انہیں اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے اپنےگھر کے کچھ لوگوں کو قتل کردیا ہے۔

پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معلوم کیا تو پتا چلا کہ ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے متعدد افراد جن میں بچیاں اور خواتین شامل ہیں کو بے دردی سے قتل کیا ہے، تیز دھار آلےکےوار سے دو حاملہ خواتین شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے پیٹ میں موجود بچے مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ اس نے 30 سالہ حمادہ النجار نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہےجس پر اپنی بیوی، دو بچیوں اور خاندان کے دیگر افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ مقتولین میں النجار کی بیوی، چھ سالہ تسنیم، چار سالہ جنا بھی شامل ہیں۔واقعے میں دو بچیاں شدید زخمی بھی ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزید :

عرب دنیا -