سندھ کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے، مراد علی شاہ

سندھ کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے، مراد علی شاہ
سندھ کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے، مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اپنی جان اور دوسری کی جانوں کی حفاظت کریں۔
صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10081 ٹیسٹ کئے گئے، 10081 کے نتیجے میں 2262 نئے کیسز ظاہر ہوئے، اب تک 287135 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 51518 کیسز آئے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 مریض انتقال کرگئے، انتقال کرنے والوں کی تعداد 816 ہوگئی ہے، اس وقت 26315 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج میں 24525 گھروں میں، 92 قرنطینہ مراکز میں اور1698 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 69 مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے، آج 1274 مریض صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 24387 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج کراچی میں 1517 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، شرقی 530، جنوبی 412، سینٹرل180، غربی170، کورنگی 109اور ملیر میں 116 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ کے دیگر شہروں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ میں 106، حیدرآباد میں 86 ، سکھر میں 55 اور گھوٹکی میں 52، خیرپور میں 30، میرپورخاص میں 28 اور شکارپور میں 23 کیسز ظاہر ہوئے۔
جامشورو 12 جبکہ بدین، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں 8-8، ٹنڈومحمد خان میں 7 ، دادو میں 5، شہید بینظیرآباد اور سجاول میں 3-3 کیسز ظاہر ہوئے، جیکب آباد اور قمبر 2-2 جبکہ کشمور ، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ میں 1-1 کیس سامنے آیا۔