”بیرسٹر فروغ نسیم آجکل قرآن پاک سے حوالے نکال رہے ہیں ذرا سورہ نور کا یہ حوالہ بھی دیکھ لیں“جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں بیرسٹر فروغ نسیم کے ریمارکس پر حامد میر کا حیران کن جواب

”بیرسٹر فروغ نسیم آجکل قرآن پاک سے حوالے نکال رہے ہیں ذرا سورہ نور کا یہ ...
”بیرسٹر فروغ نسیم آجکل قرآن پاک سے حوالے نکال رہے ہیں ذرا سورہ نور کا یہ حوالہ بھی دیکھ لیں“جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں بیرسٹر فروغ نسیم کے ریمارکس پر حامد میر کا حیران کن جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن حامد میر نے بیرسٹر فروغ نسیم کو جسٹس قاضی فا ئز عیسیٰ کیس میں ریمارکس پر حیران کن جواب دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ قرآن پاک کی سورہ البقرہ میں عورت اور مرد کو ایک دوسرے کا لباس تو قرار دیا گیا ہے لیکن سورہ النساءکے مطابق مردوں کو ان کے کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور عورتوں کو انکے کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر فروغ نسیم آجکل قرآن پاک سے حوالے نکال رہے ہیں ذرا سورہ نور کا یہ حوالہ بھی دیکھ لیں
“ بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب انکی بدکاری ثابت ہو جائے تو) دونوں میں سے ایک کو سو درّے مارو “ اور “ ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کیلئے ناپاک مرد ناپاک عورتوں کیلئے ہیں“
واضح رہے کہ فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فا ئز عیسیٰ کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ ہندو مذہب میں بیوی ستی ہوتی ہے، اسلام میں بیوی اور شوہر ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں، جبرالٹر میں بیوی نے بار کی توہین کی تو شوہر کو جج کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

مزید :

قومی -