پی ایم ایل این الفجیرہ کے صدر رمضان شان کے والد حاجی شان محمد ارائیں انتقال کرگئے

پی ایم ایل این الفجیرہ کے صدر رمضان شان کے والد حاجی شان محمد ارائیں انتقال ...
پی ایم ایل این الفجیرہ کے صدر رمضان شان کے والد حاجی شان محمد ارائیں انتقال کرگئے

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن الفجیرہ، متحدہ عرب امارات کے صدر رمضان شان ارائیں کے والد حاجی شان محمد ارائیں گزشتہ روز پیرانہ سالی کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم حاجی شان محمد ارائیں کے انتقال پر ملال کے موقع پر خواجہ عبدالوحید پال، ابوبکر آفندی، چودھری عبدالغفار، راجہ خالد محمود، چودھری صغیر احمد، چودھری فیصل الطاف اور ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر نے رمضان شان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم حاجی شان محمد ارائیں کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی۔

مزید :

عرب دنیا -تعلیم و صحت -