"اگر تائیوان کی طرح چھوٹا اور امیر ملک ہوتے تو ۔۔۔ " وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ سنادیا

"اگر تائیوان کی طرح چھوٹا اور امیر ملک ہوتے تو ۔۔۔ " وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کو لاک ڈاؤن کرنے کے تاثر کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ اگر تائیوان کی طرح چھوٹا اور امیر ملک ہوتے تو لاک ڈاؤن کرسکتے تھے ،  جتنی دیر ملک بند رکھیں گے اتنا ہی معیشت تباہ ہوگی۔

لاہور میں کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا  تاثر تھا کہ لاہور کو پھر لاک ڈاون کیا جارہا ہے ، غریب ملکوں میں لاک ڈاؤن کا سارا بوجھ غریب طبقے پرآتا ہے ، غریب ملکوں کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن بہتر آپشن ہے، ہمارا ملک   تائیوان کی طرح چھوٹا یا امیر ملک ہوتا تو لاک ڈاون آسان ہوتا، امیر ملک ہو ، بڑے گھر ہوں تو لاک ڈاؤ ن آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی دیر ملک بند کرتے ہیں اتنی ہی معیشت تباہ ہوتی ہے ، نیو یارک کا میئرکہہ رہا ہے کہ لاک ڈاؤ ن کی وجہ سے دیوالیہ نکل گیا ہے ، جب نیویارک کا دیوالیہ نکل گیا تو سوچیں لاک ڈاؤ ن سےہمیں کتنی مشکل پیش آتی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  عوام اگر ایس او پیز پر نہیں چلیں گے تو ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا، اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا وبا تیزی سے پھیلےگی ، اگر ہم کاروبار شروع کرنے کا موقع دے رہے ہیں تو آپ بھی احتیاط کریں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔اپنےلیے،ملک کیلئے،بزرگوں کیلئےاورغریبوں کیلئےاحتیاط کریں،  اب بھی ہم کوروناکوروک سکتےہیں۔

وزیر اعظم نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم سختی کریں گےاورسلیکٹولاک ڈاوَن کریں گے، ہم نےکوروناکاپھیلاوَروکناہے، پبلک جگہ پربغیرماسک  کےجانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -