کورونا کا شکار تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی حالت اب کیسی ہے ؟جانئے

کورونا کا شکار تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی حالت اب کیسی ہے ؟جانئے
کورونا کا شکار تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی حالت اب کیسی ہے ؟جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا کا شکا ر معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے اپنی حالت سے متعلق آگاہ کر دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہاکہ کورونا کی وبا اچھی خاصی قابو میں تھی مگر ہم نے عید کے دنوں میں پنگا لے کر لاک ڈاﺅن کھولنے کا تجربہ کر لیا، اب یہ بےقابو ہے۔ مجھےکرونا کا شکار ہوئے آٹھ دن ہو گئے بخار چڑھتا رہا، اترتا رہا۔ اب کورونا علامات کم ہو رہی ہیں۔ گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور پہلے سے بہتر ہو رہا ہوں۔

واضح رہے چند روز قبل روزنامہ جنگ میں کالم لکھ کر سہیل وڑائچ نے اپنے کورونا مثبت آنے سے آگاہ کیا تھا ۔انہوں نے لکھا تھا کہ "دوستوں کو اطلاع ہو کہ مجھے کرونا ہو گیا ہے۔ جب سے کرونا کی وبا پھیلی تھی میں بہت احتیاط کر رہا تھا۔جونہی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا میں نے آنکھیں بند کرکے سوچا سامان سو برس کا تھا خبر پل کی بھی نہیں۔ کیا کیا ارادے تھے۔ وہ کتاب لکھنی ہے، نوٹس تیار ہیں، مناسب وقت کا انتظار تھا، روم کو دیکھنا ہے۔ اہرامِ مصر اور عجائباتِ فراعنہ کا نظارہ کرنا ہے۔ بہت دنیا گھوم لی مگر حوروں اور پریوں کے دیس سنٹرل ایشیا کے بہت سے ممالک کی سیر کرنا ابھی باقی ہے۔ ہزاروں خواہشیں باقی ہیں۔ پھر خیال آیا دامن میں ہے کیا؟

مزید :

قومی -