کوروناکےمریضوں کیلئےاستعمال ہونےوالے انجکشن کی قلت اور منہ مانگی قیمت پر فروخت،وزارت صحت نے سخت ایکشن لے لیا

کوروناکےمریضوں کیلئےاستعمال ہونےوالے انجکشن کی قلت اور منہ مانگی قیمت پر ...
کوروناکےمریضوں کیلئےاستعمال ہونےوالے انجکشن کی قلت اور منہ مانگی قیمت پر فروخت،وزارت صحت نے سخت ایکشن لے لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کے مریضوں کے استعمال ہونے والے انجکشن کی قلت اور زیادہ نرخ کی وصولی پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا اور کہا کہ زائد قیمت پر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،کرونا میں مبتلا شدید بیمار مریضوں کیلئے ٹوسیلیزوماب (ایکٹیمرا) انجکشن11952فی وایل منظورِ شدہ قیمت ہے،عوام زاید وصولی کی شکایات ڈریپ کے ٹول فری 080003727 نمبر پر درج کرائیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کے مریضوں کے استعمال ہونے والے انجکشن کی قلت اور زیادہ نرخ کی وصولی پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ زائد قیمت پر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،کرونا میں مبتلا شدید بیمار مریضوں کیلئے ٹوسیلیزوماب (ایکٹیمرا) انجکشن11952فی وایل منظورِ شدہ قیمت ہےجبکہ 200mg کا انجکشن 29882 فی وایل ہے،400mg کا انجکشن 59764روپے فی وایل ہے۔عوام زاید وصولی کی شکایات ڈریپ کے ٹول فری 080003727 نمبر پر درج کرائیں ،ڈریپ منافع خوروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے علاج کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ پرایسنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مارکیٹ میں ریمڈیسویر انجیکشن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں،دو امپورٹرز اور بارہ لوکل مینوفیکچررز کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں قانون کے مطابق ریمڈیسویر کی کم سے کم قیمت کا تعین کیا گیا۔ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ حتمی منظوری وفاقی حکومتی دے گی،واضح رہے اب تک ریمڈیسویر کی محدود مقدار صرف مریضوں کیلئے امپورٹ کی جارہی تھی،جبکہ نئے اقدامات کے تحت اب دوا وافر مقدار میں موجود ہوگی،یہ دوائیں مختلف اسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مربوط میکنزم کے ذریعے شدید بیمار مریضوں کے لئے تقسیم کی جائیں گی۔ ایکٹیمرا انجیکشن کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ کرونا میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی مختصر فراہمی کی اطلاعات پر ہم نے فوری کارروائی کی۔ وسیع پیمانے پر کوششوں کے بعد توسیلزوماب انجکشن کی دستیابی کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -