”میری دعائیں شاہد آفریدی کیساتھ ہیں“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میری نیک تمنائیں اور دعائیں شاہد خان آفریدی کیساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں بھی کی اور اس کے بعد ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے اظہار ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔
مصباح الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میری دعائیں اور نیک تمنائیں شاہد آفریدی کیساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔ وہ بلوچستان اور شمالی علاقوں میں بہت سے امدادی کام کر رہے تھے اور کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران وہ مسلسل غریبوں کی مدد کرتے رہے جو ایک شاندار کام ہے۔“