میڈونا، شاہ رخ خان، تاپسی پنوں، ٹام کروز اور میگھن مارکل سمیت 13معروف فلمی شخصیات انڈسٹری میں آنے سے قبل کیا کام کرتے تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میڈونا، شاہ رخ خان، تاپسی پنوں، ٹام کروز اور میگھن مارکل سمیت 13معروف فلمی ...
میڈونا، شاہ رخ خان، تاپسی پنوں، ٹام کروز اور میگھن مارکل سمیت 13معروف فلمی شخصیات انڈسٹری میں آنے سے قبل کیا کام کرتے تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے کچھ ایسے ستارے ہیں جن کے آج کروڑوں مداح ہیں لیکن وہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے معمول کی ملازمتیں کیا کرتے تھے لیکن ان کے مداحوں کی اکثریت اپنے ان پسندیدہ اداکاروں اورا داکاراﺅں کے ماضی کے اس پہلو سے ناواقف ہیں۔ یہ فنکار کون تھے اور کیا کرتے تھے؟ آئیے دیکھتے ہیں:
کائرہ ایڈوانی
خوبرواداکارہ کائرہ ایڈوانی بالی ووڈ کا نیا چہرہ ہیں۔ وہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے ’پری سکول‘ بچوں کی دیکھ بھال کی ملازمت کیا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ”میں بچوں کے ساتھ نرسری کی نظمیں گایا کرتی تھی، انہیں اے بی سی اور گنتی سکھایا کرتی تھی اور حتیٰ کہ ان کے ڈائپر بھی تبدیل کیا کرتی تھی۔“
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کے کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ خان انڈسٹری میں آنے سے قبل نئی دہلی میں کنسرٹس پر اٹینڈنٹ کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔
تاپسی پنوں
تاپسی پنوں انجینئرنگ گریجوایٹ ہیں اگرچہ انہوں نے انجینئرنگ کو پیشہ نہیں بنایا۔ انہوں نے اپنے انجینئرنگ کے فائنل ایئر میں کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ایپلی کیشن بنائی تھی، جس کا نام ’فونٹ سویپ‘ ہے۔ یہ ایپلی کیشن آئی فون میں استعمال ہونے والے فونٹس کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
رجنی کانت
تامل انڈسٹری کے سپرسٹار رجنی کانت انڈسٹری میں آنے سے پہلے بس میں کنڈکٹر کی نوکری کرتے تھے۔ وہ بنگلور ٹرانسپورٹ سروس کے ساتھ وابستہ تھے۔ اس کے بعد انہوں نے سٹیج پر کام شروع کیا اور پھر تامل فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہو گئے۔
پرینیتی چوپڑا
پرینیتی چوپڑا اداکارہ بننے سے قبل یش راج فلمز میں مارکیٹنگ انٹرن تھیں۔ یش راج فلمز نے ہی انہیں فلموں میں چانس دیا اور آج وہ بالی ووڈ کی نوآموز مگر کامیاب اداکاراﺅں میں شمار ہوتی ہیں۔
جان ابراہم
جان ابراہم نے ایم بی اے کر رکھا ہے اور وہ انٹرپرائزز نیکسس کے لیے میڈیا پلانر کے طور پر کام کرتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
میگھن مارکل
برطانوی شہزادے ہیری کے ساتھ شادی کرکے عالمی سطح پر شہرت سمیٹنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل اداکارہ بننے پہلے پیشہ ور خطاط تھیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ پیپر سورس کے ساتھ بھی کام کیا اور کئی فری لانس نوکریاں بھی کرتی رہیں۔
نکی مناج
ہالی ووڈ اداکارہ نکی مناج اداکاری میں آنے سے قبل معروف امریکی فوڈ چین ’ریڈ لوبسٹر‘ کے ایک برانچ پر ویٹرس کی ملازمت کرتی تھیں۔ ایک بار ہوٹل میں آنے والے ایک جوڑے نے اس کا پین چوری کر لیا، جس پر نکی مناج ان کے پیچھے دوڑ پڑی اور پارکنگ میں جا کر انہیں پکڑ لیااور انہیں برا بھلا کہا۔ اس پر اسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
جینیفر اینسٹن
اداکارہ جینیفر اینسٹن نے انڈسٹری میں آنے سے پہلے کئی ملازمتیں کیں۔ ایک بار ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی سب سے مشکل ملازمت ’بائیک میسنجر‘ کی تھی۔ اس وقت وہ 19سال کی تھیں جب یہ ملازمت کرتی رہیں۔
ڈیوائن جانسن
ڈیوائن جانسن ہالی ووڈ کے چند سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ایک بار ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی نوکری 13سال کی عمر میں کی تھی۔ یہ نوکری ایک ہوٹل میں برتن دھونے کی تھی۔
کارڈی بی
کارڈی بی شہرت کی بلندیوں کو چھونے سے قبل نیویارک سٹی کے علاقے ٹریبیکا میں واقع امیش مارکیٹ میں گروسری کلرک کی نوکری کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنے ایک ساتھی ورکر کو ہی ڈسکاﺅنٹ پر چیز فروخت کر دی تھی جس پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
ٹام کروز
ٹام کروز انڈسٹری میں آنے سے پہلے ایک ہوٹل میں بیل ہوپ کی نوکری کرتے تھے۔ نوعمری میں وہ کیتھولک پاردی بننے پر بھی غور کرتے رہے لیکن قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا۔
میڈونا
گلوکارہ میڈونا شہرت پانے سے قبل نیویارک سٹی میں معروف کافی ہاﺅس ڈنکن ڈونٹس کی ایک برانچ پر ملازمت کیا کرتی تھیں۔

مزید :

تفریح -