سعودی عرب میں 2قحبہ خانے پکڑے گئے

سعودی عرب میں 2قحبہ خانے پکڑے گئے
سعودی عرب میں 2قحبہ خانے پکڑے گئے

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے 2قحبہ خانے پکڑ لیے۔ گلف نیوز کے مطابق ریاض کے جنوبی علاقے المناخ میں یہ قحبہ خانے دو بنگلہ دیشی مردوں نے بنا رکھے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان کرنل شیکر الطویجری کا کہنا تھا کہ ”دونوں بنگلہ دیشی شہری غیرملکی گھریلو ملازماﺅں کو ورغلا کر ان قحبہ خانوں میں لاتے اور ان سے جسم فروشی کرواتے تھے۔“

ترجمان کے مطابق ان لوگوں نے ایک نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔ یہ لوگ ملازماﺅں کو جھانسہ دے کر انہیں اپنے سپانسر کو چھوڑ کر فرار ہونے کی طرف راغب کرتے اور پھر لا کر قحبہ خانوں میں بٹھا دیتے۔ چھاپوں کے دوران پولیس نے ان قحبہ خانوں سے 7بنگلہ دیشی مردوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر کا تعلق وائٹ کالر بیک گراﺅنڈ سے تھا۔ ان کے ساتھ 8ایشیائی خواتین بھی گرفتار کی گئیں جن کی عمریں 40سے 50سال کے درمیان تھیں۔ ان تمام لوگوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -